National News Pakistan Urdu News

راولپنڈی (بگ ڈیجٹ) ڈی پی او اٹک کیپٹن (ر) علی بن طارق نے عہدے کا چارج سنبھال لیا، قانون کی بالادستی اولین ترجیح

Share this to the Social Media

راولپنڈی (بگ ڈیجٹ) تفصیلات کے مطابق کیپٹن (ر) علی بن طارق نے ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر اٹک کے عہدے کا چارج سنبھال لیا، ڈی پی او آفس آمد پر اٹک پولیس کے چاق و چوبند دستے نے انہیں سلامی پیش کی۔
چارج سنبھالنے کے بعد ڈی پی او اٹک نے برانچ انچارجز کے ساتھ تعارفی میٹنگ کی، انہوں نے پولیس افسران کو ہدایت کی کہ فرائض ایمانداری، خوش اخلاقی اور ذمہ داری کے ساتھ سرانجام دیں، شہریوں کے مسائل احترام اور خوش اخلاقی کے ساتھ سنیں اور ان کے فوری حل کو یقینی بنائیں۔
ڈی پی او اٹک کیپٹن (ر) علی بن طارق نے واضح کیا کہ کرپشن کسی صورت برداشت نہیں کی جائے گی، جبکہ قانون کی بالادستی اور قانون شکن عناصر کا خاتمہ میری اولین ترجیح ہے۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Close Welcome Bar