National News Pakistan Urdu News

اسلام آباد (بگ ڈیجٹ) پاسپورٹ پر جعلی امیگریشن اسٹمپس کا انکشاف

Share this to the Social Media

اسلام آباد (بگ ڈیجٹ): آج ایف آئی اے امیگریشن اسلام آباد ائرپورٹ نے سیکنڈری پروفائلنگ کے دوران ایک مسافر کو آف لوڈ کر دیا۔ مسافر تھائی ایئرویز فلائٹ نمبر ٹی جی 350کے ذریعے وزٹ ویزے پر ملائیشیا جا رہا تھا۔

دستاویزات کی تفصیلی جانچ کے دوران مسافر کے پاسپورٹ کے صفحہ نمبر 7 پر جعلی پاکستانی انٹرنیشنل ڈیپارچر امیگریشن اسٹمپ لگی ہوئی پائی گئی۔ اسی صفحے پر ملائیشین امیگریشن کے اَرائیول اور ڈیپارچر اسٹمپس بھی مشکوک پائے گئے۔

مسافر کو آف لوڈ کر کے مزید قانونی کارروائی کے لیے اینٹی ہیومن ٹریفکنگ سرکل اسلام آباد کے حوالے کر دیا گیا۔

مزید تفتیش جاری ہے۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Close Welcome Bar