National News Pakistan Urdu News

اسلام آباد (بگ ڈیجٹ) سکیورٹی فورسز نے بلوچستان کےضلع پنجگور میں انٹیلی جنس بیسڈ آپریشن میں فتنۃ الہندوستان کے 6 دہشگرد جہنم وا صل کر کے اور ان کے متعدد ٹھکانوں کو تباہ کردیا

Share this to the Social Media

اسلام آباد (بگ ڈیجٹ) سکیورٹی فورسز نے بلوچستان کےضلع پنجگور میں انٹیلی جنس بیسڈ آپریشن میں فتنۃ الہندوستان کے 6 دہشگرد جہنم وا صل کر کے اور ان کے متعدد ٹھکانوں کو تباہ کردیا’ پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ کے مطابق سکیورٹی فورسز نے بلوچستان کے ضلع پنجگور میں انٹیلی جنس بیسڈ آپریشن کیا، آپریشن بھارتی پراکسی فتنۃ الہندستان سے تعلق رکھنے والے دہشتگردوں کی موجودگی کی اطلاع پر کیا گیا’ سکیورٹی فورسز نے دہشت گردوں کے متعددٹھکانوں کو مؤثر انداز میں نشانہ بنایا، آپریشن میں فتنۃ الہندوستان سے تعلق رکھنے والے 6 دہشت گرد ہلاک ہوئے آئی ایس پی آر کا کہنا ہے کہ علاقے میں کسی بھی دوسرے بھارتی اسپانسرڈ دہشت گرد کے خاتمے کے لیے کلیئرنس آپریشن جاری، عزمِ استحکام کے تحت دہشت گردی کے خلاف بلا تعطل کارروائیاں جاری رکھیں گے

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Close Welcome Bar