INTERNATIONAL Urdu News

تہران (بگ ڈیجٹ) ایرانی وزیر خارجہ کا فرانسیسی اور روسی ہم منصبوں سے رابطہ، آبنائے ہرمز پر گفتگو

Share this to the Social Media

تہران (بگ ڈیجٹ) ایرانی وزیر خارجہ عباس عراقچی کا فرانسیسی اور روسی ہم منصبوں سے ٹیلیفونک رابطہ ہوا۔ ایرانی میڈیا کے مطابق وزیر خارجہ عباس عراقچی نے فرانسیسی ہم منصب کو ٹیلیفون کیا، ثالثی کی کوششوں اور آبنائے ہرمز سے متعلق معاملات پر تبادلہ خیال کیا گیا۔

عباس عراقچی نے روسی ہم منصب سے بھی ٹیلیفونک گفتگو کی، دونوں رہنماں میں خطے میں قیام امن کیلئے جاری کوششوں پر تبادلہ خیال کیا گیا۔دوران گفتگو ایران اور روس نے طویل مدتی قیام امن کیلئے کوششیں جاری رکھنے کے عزم کا اظہار کیا۔روسی وزیر خارجہ نے کہا کہ روس ایران کیخلاف فوجی جارحیت کی مخالفت کرتا ہے، روس امن کے قیام کے لیے ہر ممکن تعاون کیلئے تیار ہے۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Close Welcome Bar