National News Pakistan Urdu News

اسلام آباد (بگ ڈیجٹ) تھانہ کورال میں نئے ایس ایچ او کی تعیناتی، پھولوں کا گلدستہ پیش

Share this to the Social Media

اسلام آباد (بگ ڈیجٹ) تھانہ کورال میں نئے تعینات ایس ایچ او عامر حیات کی آمد پر خوشگوار ماحول دیکھنے میں آیا، جہاں نائٹ محرر قیصر عباس نے انہیں پھولوں کا گلدستہ پیش کیا اور خوش آمدید کہا۔

اس موقع پر سابقہ ایس ایچ او مہراللہ بھی موجود تھے جنہیں بعد ازاں تھانہ کھنہ میں بطور ایس ایچ او تعینات کر دیا گیا۔ انہوں نے بھی نئے ایس ایچ او عامر حیات کو پھولوں کا گلدستہ پیش کیا اور نیک خواہشات کا اظہار کیا۔

تقریب میں پولیس عملے کی جانب سے باہمی تعاون اور نئے ایس ایچ او کے لیے نیک تمناؤں کا اظہار کیا گیا۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Close Welcome Bar