INTERNATIONAL Urdu News

واشنگٹن (بگ ڈیجٹ) ایران کے ساتھ معاملات میں پاکستان واحد ثالث،مزکرات کا اگلا رائونڈ اسلام آباد میں ہوگا :وائٹ ہاؤس

Share this to the Social Media

واشنگٹن  (بگ ڈیجٹ) ترجمان وائٹ ہاؤس کیرولائن لیویٹ کا کہنا ہے کہ مذاکرات کا اگلا دور ممکنہ طور پر اسلام آباد میں ہوگا۔

حالیہ پریس کانفرنس میں ترجمان وائٹ ہاؤس کیرولائن لیویٹ کا کہنا تھا کہ یہ رپورٹس غلط ہیں کہ امریکا نے جنگ بندی میں توسیع کی درخواست کی۔

ترجمان وائٹ ہاؤس کا کہنا تھا کہ ایران کے ساتھ بات چیت مثبت انداز میں جاری ہے اور مذاکرات میں پاکستان واحد ثالث ہے۔

ترجمان کا کہنا تھا کہ چینی صدر شی نے ڈونلڈ ٹرمپ کو یقین دہانی کرائی ہے وہ ایران کو ہتھیار فراہم نہیں کر رہے۔

کیرولائن لیویٹ کا کہا تھا کہ صدر ٹرمپ کل لاس ویگاس اور جمعہ کو ایریزونا میں تقریب میں شرکت کریں گے۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Close Welcome Bar