National News Pakistan Urdu News

کراچی (بگ ڈیجٹ) ملک بھر میں سونے کی قیمت میں کمی، چاندی مہنگی ہوگئی

Share this to the Social Media

کراچی (بگ ڈیجٹ): (آئی پی ایس) ملک بھر میں سونے کی قیمت میں کمی جبکہ چاندی کی قیمت میں اضافہ ریکارڈ کیا گیا۔
مارکیٹ ذرائع کے مطابق 24 قیراط فی تولہ سونا 700 روپے کمی کے بعد 4 لاکھ 96 ہزار 962 روپے کا ہوگیا، جبکہ 10 گرام سونا 600 روپے سستا ہوکر 4 لاکھ 26 ہزار 64 روپے پر آگیا۔

دوسری جانب 24 قیراط فی تولہ چاندی کی قیمت میں 50 روپے اضافہ ہوا جس کے بعد یہ 8 ہزار 64 روپے تک پہنچ گئی۔

عالمی مارکیٹ میں بھی سونے کی قیمت میں کمی دیکھنے میں آئی، جہاں فی اونس سونا 7 ڈالر کمی کے بعد 4 ہزار 746 ڈالر پر آگیا۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Close Welcome Bar