National News Pakistan Urdu News

اسلام آباد (بگ ڈیجٹ) عالمی منڈی میں خام تیل کی قیمتوں میں اضافہ

Share this to the Social Media

اسلام آباد (بگ ڈیجٹ) عالمی منڈی میں خام تیل کی قیمتوں میں ایک بار پھر اضافہ ہوگیا ہے۔
قیمتوں میں اضافے سے امریکی خام تیل کی فی بیرل قیمت 100 ڈالر سے بڑھ گئی ہے۔
اس کے علاوہ برینٹ خام تیل کی قیمت 113 ڈالر فی بیرل سے بڑھ گئی ہے۔

دوسری جانب ویراعظم شہباز شریف نے لگژری گاڑیوں میں استعمال ہونے والے ہائی آکٹین فیول پر لیوی 100 روپے سے بڑھا کر 300 روپے فی لیٹر کردی۔

وزیر اعظم ہاؤس سے جاری ہونے والے اعلامیے کے مطابق نچلے اور درمیانے طبقے کے زیر استعمال عام گاڑیوں میں استعمال ہونے والے ایندھن کی قیمتیں نہیں بڑھائی گئیں، صرف لگژری گاڑیوں میں استعمال ہونے والے ہائی آکٹین فیول کی قیمت بڑھائی گئی ہے۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Close Welcome Bar