National News Pakistan Urdu News

اسلام آباد (بگ ڈیجٹ) ‏ایس ایس پی آپریشنز قاضی علی رضا کی زیر صدارت سٹی زون اور صدر زون کے افسران کے ساتھ انسداد جرائم اور مارکیٹس کی سکیورٹی کے حوالے

Share this to the Social Media

اسلام آباد (بگ ڈیجٹ) ‏ایس ایس پی آپریشنز قاضی علی رضا کی زیر صدارت سٹی زون اور صدر زون کے افسران کے ساتھ انسداد جرائم اور مارکیٹس کی سکیورٹی کے حوالے سے اہم اجلاس۔ میں ایس پی سٹی زون ڈاکٹر ایاز حسین، ایس پی صدر زون کاظم نقوی اور سٹی زون کے ایس ڈی پی اوز اور ایس ایچ اوز نے شرکت کی۔اجلاس کے دوران ماہِ رمضان المبارک کے آخری عشرے کے پیش نظر سکیورٹی انتظامات کا تفصیلی جائزہ لیا گیا۔ ایس ایس پی آپریشنز نے ہدایت جاری کی کہ شہریوں کو عید شاپنگ کے لیے محفوظ اور پُرامن ماحول فراہم کیا جائے۔ تمام ایمرجنسی ریسپانڈر الرٹ رہیں جبکہ پٹرولنگ کو مزید مؤثر اور بامقصد بنایا جائے۔تمام افسران اہم تجارتی مراکز اور مارکیٹس میں اپنی موجودگی یقینی بنائیں تاکہ شہری با آسانی عید کی خریداری کر سکیں۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Close Welcome Bar