National News Pakistan Urdu News

اسلام آباد (بگ ڈیجٹ) ڈی جی نیکٹا کاشف زمان طویل علالت کے بعد انتقال کر گئے

Share this to the Social Media

اسلام آباد (بگ ڈیجٹ):(آئی پی ایس) نیشنل کاؤنٹر ٹیررازم اتھارٹی (نیکٹا) کے ڈائریکٹر جنرل کاشف زمان طویل علالت کے بعد اسلام آباد میں انتقال کر گئے۔ ان کے انتقال کی خبر سے سرکاری و سماجی حلقوں میں گہرے رنج و غم کی فضا قائم ہے۔

مرحوم کی نمازِ جنازہ آج بعد از نمازِ ظہر ایک بج کر 30 منٹ پر امام اعظم مسجد، گلی نمبر 22-C، سیکٹر جی-10/2، نزد چلڈرن پارک ادا کی جائے گی۔ جنازہ دو بجے روانہ ہوگا جبکہ تدفین ایچ-11 قبرستان میں ڈھائی بجے کی جائے گی۔فاتحہ خوانی امام اعظم مسجد، گلی نمبر 22-C، جی-10/2، نزد چلڈرن پارک میں ہوگی۔اللہ تعالیٰ مرحوم کو جنت الفردوس میں اعلیٰ مقام عطا فرمائے اور اہلِ خانہ کو صبرِ جمیل نصیب فرمائے۔ آمین۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Close Welcome Bar