National News Pakistan Urdu News

راولپنڈی (بگ ڈیجٹ) روات انڈسٹریل اسٹیٹ میں واقع ایک کپڑے کی فیکٹری میں آگ لگ گئی

Share this to the Social Media

راولپنڈی (بگ ڈیجٹ) روات انڈسٹریل اسٹیٹ میں واقع ایک کپڑے کی فیکٹری میں آگ لگ گئی۔ اطلاع ملتے ہی ریسکیو ٹیمیں فوری طور پر جائے وقوعہ پر پہنچ گئیں۔ریسکیو 1122 کے مطابق 10 ایمرجنسی گاڑیوں سمیت 30 سے زائد ریسکیو اہلکار موقع پر موجود ہیں اور فائر فائٹرز کا فائر فائٹنگ آپریشن جاری ہے۔ ریسکیو حکام کا کہنا ہے کہ روات انڈسٹریل اسٹیٹ کی ٹیکسٹائل فیکٹری میں آگ بڑے درجے کی ہے جس پر قابو پانے کی کوششیں جاری ہیں۔ریسکیو 1122 نے بتایا کہ تمام ضلع کے ریسکیو فائر فائٹرز کو موقع پر پہنچنے کی ہدایت کر دی گئی ہے جبکہ مزید ریسکیو فائر ٹینڈرز کو بھی جائے وقوعہ کی طرف روانہ کر دیا گیا ہے۔ریسکیو حکام کے مطابق آگ لگنے کی وجہ تاحال معلوم نہیں ہو سکی، تاہم ابتدائی معلومات کے مطابق ٹیکسٹائل فیکٹری میں ہی آتشزدگی کا واقعہ پیش آیا

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Close Welcome Bar