National News Pakistan Urdu News

اسلام آباد (بگ ڈیجٹ) گھریلو تشددکیخلاف بل دستخط کیلئے صدر مملکت کو ارسال

Share this to the Social Media

اسلام آباد (بگ ڈیجٹ) پارلیمنٹ کے مشترکہ اجلاس سے گھریلو تشدد کیخلاف بِل منظور ہونے کے بعد صدر مملکت آصف علی زرداری کو ارسال کردیا گیا ہے۔تفصیلات کے مطابق قومی اسمبلی سیکرٹریٹ کی جانب سے قوانین کا بِل صدر مملکت کو حتمی دستخط کیلئے ارسال کیے گئے۔

دانش اسکول اتھارٹی ترمیمی بل، قومی کمیشن انسانی حقوق ترمیمی بل بھی توثیق کیلئے صدر کو بھجوا دیئے گئے ہیں۔واضح رہے کہ آئین میں صدر مملکت کی جانب سے 10 دن میں بل کی منظوری کا ٹائم فریم مقرر کیا گیا ہے۔صدرمملکت کی جانب سے دس روز میں دستخط نہ کرنے پر بھی قوانین ایکٹ آف پارلیمنٹ بن جائیں گے۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Close Welcome Bar