National News Pakistan Urdu News

لاہور (بگ ڈیجٹ) بیٹے کی شادی پر مریم نواز کی تیاری، شرمیلا فاروقی اور بختاور بھٹو زرداری نے بھی تعریف کردی

Share this to the Social Media

لاہور (بگ ڈیجٹ)(آئی پی ایس )وزیراعلی پنجاب مریم نواز اپنے صاحبزادے جنید صفدر کی شادی پر اپنی تیاری اور دیدہ زیب لباس کے باعث توجہ کا مرکز بن گئیں۔مریم نواز کے بیٹے جنید صفدر کی شادی گزشتہ روز لاہور کی ایک نجی ہاوسنگ سوسائٹی میں ہوئی۔

اس موقع پر سابق وزیراعظم نواز شریف، وزیراعظم شہبازشریف، وزیراعلی مریم نواز اور اہل خانہ سمیت وفاقی و صوبائی وزرا، ملکی و غیر ملکی مہمان بھی شریک ہوئے۔بیٹے کی شادی پر مریم نواز کی تیاری بھی دیدنی رہی جس پر بختاور بھٹو زرداری بھی تعریف کیے بغیر رہ نہ سکیں۔بختاور بھٹو زرداری کی پوسٹ سے شرمیلا فاروقی بھی نظر آئیں اور انہوں نے ایکس پر اپنی پوسٹ میں لکھا کہ وہ بھی اپنے بیٹے کی شادی پر اسی طرح خوبصورت نظر آنا چاہتی ہیں۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Close Welcome Bar