National News Pakistan Urdu News

لاہور (بگ ڈیجٹ) مریم نواز کے صاحبزادے جنید صفدر رشتہ ازدواج میں منسلک ہوگئے

Share this to the Social Media

لاہور (بگ ڈیجٹ)(آئی پی ایس ) سابق وزیراعظم نواز شریف کے نواسے اور وزیراعلی پنجاب مریم نواز کے صاحبزادے جنید صفدر رشتہ اذدواج منسلک ہوگئے۔جنید صفدر کی بارات لاہور کی نجی ہاسنگ سوسائٹی پہنچی جس میں سابق وزیراعظم نواز شریف، وزیراعظم شہبازشریف، وزیراعلی مریم نواز اور اہل خانہ سمیت وفاقی و صوبائی وزرا ملکی و غیر ملکی مہمان بھی شریک تھے۔جنید صفدر رشتہ ازدواج میں منسلک ہوگئے اور ان کا نکاح چیئرمین اسلامی نظریاتی کونسل علامہ راغب نعیمی نے پڑھایا۔جنید صفدر کی شادی شانزے علی روحیل سے ہورہی جو پاکستان مسلم لیگ (ن) کے سینئر رہنما اور سابق رکن قومی اسمبلی شیخ روحیل اصغر کی پوتی ہیں۔جنید صفدر کے ولیمہ کی تقریب کل جاتی امرا میں ہو گی جب کہ ان کی مہندی کی تقریب گزشتہ شب جاتی امرا میں ہی ہوئی تھی۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Close Welcome Bar