INTERNATIONAL Urdu News

تہران (بگ ڈیجٹ) دشمن کی حرکات پر نظر ہے ، قومی مفادات کا دفاع کریں گے ، ایرانی فوج

Share this to the Social Media

تہران (بگ ڈیجٹ)(آئی پی ایس )ایران میں حکومت مخالف مظاہرے شدت اختیار کرنے کے بعد ایرانی فوج کا بڑا اعلان سامنے آ گیا ہے۔ایرانی فوج نے ایک بیان میں کہا ہے کہ اسرائیل اور دشمن دہشتگرد گروہوں پر الزام لگایا کہ وہ عوامی تحفظ کو نقصان پہنچانے کی کوشش کر رہے ہیں۔

فوج قومی مفادات کا دفاع کرے گی۔فوج کا کہنا ہے کہ فوج اور دیگر مسلح افواج دشمن کی حرکات پر نظر رکھتے ہوئے ملکی اسٹریٹجک انفراسٹرکچر اور عوامی املاک کا تحفظ کریں گی۔واضح رہے ایران میں مہنگائی کیخلاف گزشتہ دو ہفتوں سے مظاہرے جاری ہیں جن میں درجنوں افراد ہلاک اور زخمی ہوئے ہیں ، مظاہروں کے دوران سیکڑوں افراد گرفتار کیے جا چکے ہیں اور انٹرنیٹ سروس بند ہے۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Close Welcome Bar