LOADING

Type to search

راولپنڈی (بگ ڈیجٹ) روات میں فائرنگ کر کے شادی شدہ خاتون کو قتل اور شوہر کو شدید زخمی کردیا گیا

Share this to the Social Media

راولپنڈی (بگ ڈیجٹ) روات میں فائرنگ کر کے شادی شدہ خاتون کو قتل اور شوہر کو شدید زخمی کردیا گیا پولیس کو شہری نے اطلاع دی کہ میاں بیوی موٹر سائیکل پر دوا لینے گئے تھے، دیر ہونے پر تلاش کیا تو موٹر سائیکل راستے میں پڑی ہوئی ملی جس کے قریب مقتولہ مردہ حالت میں پڑی تھی اور کچھ فاصلے پر اسکا شوہر ریحان سر پر چوٹ لگنے سے زخمی پڑا تھا جس نے بتایا کہ شکیل اور اس کے ساتھی نے فائرنگ کر کے اسکی بیوی کو قتل اور اسے زخمی کر دیا ہے، واقعہ پر سی پی او سید خالد ہمدانی کا نوٹس، ایس پی صدر انعم شیر موقعہ پر موجود ،ایس ایچ او روات انسپکٹر زاہد ظہور ہمراہ پولیس ٹیم موقع پر پہلے سے موجود تھے لاش کو پوسٹ مارٹم اور زخمی کو طبی امدار کیلئے اسپتال روانہ کردیا گیا۔ابتدائی اطلاعات کے مطابق 21 سالہ مقتولہ کی شادی دو ماہ پہلے ہوئی تھی، اس کا رشتہ پہلے دوسری جگہ طے ہوا تھا۔پولیس کو وقوع سے ملنے والی موٹر سائیکل پر لگنے والی دو گولیوں کے شواہد ملے ہیں، مقتولہ کو سر میں گولی مار کر قتل کیا گیا، زخمی ریحان کے سر پر گہری چوٹ ہے، واقعہ میں ملوث ملزم/ملزمان کو گرفتار کر کے قانون کے کٹہرے میں کھڑا کیا جاۓ گا ایس پی صدر انعم شیر

Leave a Comment

Your email address will not be published. Required fields are marked *

X