LOADING

Type to search

راولپنڈی (بگ ڈیجٹ) چیف آف ڈیفنس فورسز فیلڈ مارشل سید عاصم منیر کو سعودی عرب کا اعلیٰ ترین قومی اعزاز عطا

Share this to the Social Media

راولپنڈی (بگ ڈیجٹ):(آئی پی ایس) چیف آف ڈیفنس اسٹاف فیلڈ مارشل سید عاصم منیر کو سعودی عرب کا اعلیٰ ترین قومی اعزاز عطا کیا گیا۔

پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق چیف آف ڈیفنس فورسز، فیلڈ مارشل سید عاصم منیر، نشانِ امتیاز (ملٹری)، ہلالِ جرأت نے سعودی عرب کے سرکاری دورے کے دوران وزیر دفاع، شہزادہ خالد بن سلمان بن عبدالعزیز آل سعود سے ملاقات کی۔

اہم ملاقات کے دوران دونوں رہنماؤں کے مابین باہمی دلچسپی کے امور پر تفصیلی تبادلہ خیال کیا گیا، جن میں علاقائی سلامتی کی صورتحال، دفاعی اور عسکری تعاون، اسٹریٹجک اشتراکِ عمل اور بدلتے ہوئے جغرافیائی چیلنجز شامل تھے۔ اس موقع پر دونوں ممالک کے درمیان گہرے، تاریخی اور برادرانہ تعلقات کی توثیق بھی کی گئی۔

دورے کے دوران خادم الحرمین شریفین شاہ سلمان بن عبدالعزیز آل سعود کے فرمان کے تحت فیلڈ مارشل سید عاصم منیر کو مملکتِ سعودی عرب کا اعلیٰ ترین قومی اعزاز کنگ عبدالعزیز میڈل آف ایکسی لینس بھی عطا کیا گیا۔

Leave a Comment

Your email address will not be published. Required fields are marked *

X