LOADING

Type to search

اسلام آباد (بگ ڈیجٹ) سی ڈی ایف کی تعیناتی کا عمل شروع،قیاس آرائیں بے بنیاد ہیں،وزیر دفاع

Share this to the Social Media

اسلام آباد (بگ ڈیجٹ)(آئی پی ایس )وزیر دفاع خواجہ آصف کا کہنا ہے کہ چیف آف ڈیفنس فورسز کے نوٹی فکیشن سے متعلق قیاس آرائیاں کی جا رہی ہیں، چیف آف ڈیفنس فورسز کے نوٹی فکیشن کا عمل شروع ہو گیا ہے۔اپنے بیان میں خواجہ آصف نے کہا کہ وزیراعظم شہباز شریف جلد وطن واپس پہنچ رہے ہیں، چیف آف ڈیفنس فورسز کا نوٹی فکیشن مقررہ وقت پر جاری کر دیا جائے گا۔ خواجہ آصف نے مزید کہا کہ چیف آف ڈیفنس فورسز کے نوٹی فکیشن پر مزید کسی طرح کی قیاس آرائیوں کی گنجائش نہیں۔

Leave a Comment

Your email address will not be published. Required fields are marked *

X