LOADING

Type to search

رحیم یار خان (بگ ڈیجٹ) قرشی کمپنی کی جانب سے ممتاز دواخانہ، سٹی پل رحیم یار خان میں فری میڈیکل کیمپ کا انعقاد کیا گیا

Share this to the Social Media

رحیم یار خان (بگ ڈیجٹ)(بیورو چیف جہانگیرحسین )قرشی کمپنی کی جانب سے ممتاز دواخانہ، سٹی پل رحیم یار خان میں فری میڈیکل کیمپ کا انعقاد کیا گیا کیمپ کا مقصد عوام کو مفت طبی مشاورت اور ادویات کی فراہمی تھاکیمپ میں معروف اور سینئر طبیب حکیم منظور احمد راضی نے مریضوں کا تفصیلی معائنہ کیا اور مختلف امراض میں مبتلا افراد کو مفت ادویات فراہم کی گئیں۔ اس موقع پر چوہدری محمد ارشاد نے حکیم منظور احمد راضی کا پرتپاک استقبال کیا اور انہیں گلدستہ پیش کیاکیمپ میں آنے والے مریضوں کو مفت طبی سہولیات فراہم کیے جانے پر عوامی حلقوں نے خوشی اور اطمینان کا اظہار کیا۔ اس موقع پرگفتگوکرتے ہوئے حکیم منظور احمد راضی نے کہا کہ قرشی کمپنی کا یہ اقدام عوامی خدمت کی بہترین مثال ہے انہوں نے کہا کہ اقبال قرشی کی عوامی فلاح کے لیے کوششیں قابلِ تعریف ہیں اور انہوں نے تجویز دی کہ قرشی کمپنی کو چاہیے کہ ایسے فری میڈیکل کیمپ ہر ماہ باقاعدگی سے منعقد کیے جائیں تاکہ زیادہ سے زیادہ لوگ مستفید ہو سکیں۔آخر میں شرکاء نے قرشی کمپنی کے اس فلاحی اقدام کو سراہا اور امید ظاہر کی کہ آئندہ بھی عوام کی صحت کے لیے ایسے اقدامات جاری رہیں گے۔

رحیم یارخان:قرشی کے زیراہتمام ممتازدواخانہ میں لگائے گئے فری میڈیکل کیمپ میں چوہدری محمدارشاد، حکیم منظوراحمدراضی کااستقبال کررہے ہیں دوسری جانب حکیم منظوراحمدراضی مریضوں کاطبی معائنہ کررہے ہیں.

Leave a Comment

Your email address will not be published. Required fields are marked *

X