LOADING

Type to search

پشاور (بگ ڈیجٹ) اپر کوہستان مالیاتی اسکینڈل: گرفتار پولیس اہلکار 13 روزہ جسمانی ریمانڈ پر نیب کے حوالے

Share this to the Social Media

پشاور (بگ ڈیجٹ)(آئی پی ایس) پشاور کی احتساب عدالت نے اپر کوہستان مالیاتی اسکینڈل میں گرفتار ملزم کو 13 روزہ جسمانی ریمانڈ پر نیب کے حوالے کردیا۔

احتساب جج امجد ضیاء نے ملزم کو 13 روزہ جسمانی ریمانڈ پر نیب کے حوالہ کیا، تفتیشی افسر نے کہا کہ ملزم نصیرالدین بابر پولیس میں سب انسپیکٹر ہے، ملزم اپر کوہستان اسکینڈل میں ملوث ہے۔

تفتیشی افسر نے مؤقف اپنایا کہ ملزم کے قبضے سے کروڑوں روپے برآمد ہوئے، ملزم پر 6 کروڑ روپے سے زائد رقم غبن کرنے کا الزام ہے۔

تفتیشی افسر نے استدعا کی کہ ملزم سے تفتیش کی ضرورت ہے، جسمانی ریمانڈ دیا جائے، عدالت نے تفتیشی افسر کی استدعا منظور کردی۔

عدالت نے ملزم کو 13 روزہ جسمانی ریمانڈ پر نیب کے حوالے کردیا۔

Leave a Comment

Your email address will not be published. Required fields are marked *

X