LOADING

Type to search

اسلام آباد (بگ ڈیجٹ) ن لیگ کو وزیراعظم آزادکشمیر انوار الحق کی حمایت سے بدنامی کے سواکچھ حاصل نہیں ہوا، طلال چوہدری

Share this to the Social Media

اسلام آباد (بگ ڈیجٹ)(آئی پی ایس) وزیر مملکت برائے داخلہ طلال چوہدری کا کہنا ہےکہ مسلم لیگ ن کو موجودہ وزیر اعظم آزاد کشمیر چوہدری انوار الحق کی حمایت سے بدنامی کے سوا کچھ حاصل نہیں ہوا اس لیے حمایت ترک کر دی۔

نجی ٹی وی پروگرام میں اظہار خیال کرتے ہوئے طلال چوہدری کا کہنا تھا کہ اب انہیں خود سوچ لینا چاہیے، ن لیگ نے آزاد جموں و کشمیر قانون ساز اسمبلی میں اپوزیشن میں بیٹھنے کا فیصلہ کیا ہے۔

طلال چوہدری کا کہنا تھا کہ موجودہ وزیر اعظم آزاد جموں و کشمیر چوہدری انوار الحق باتیں بہت کرتے ہیں مگر کارکردگی صفر ہے ، اب وقت آگیا ہے کہ وہ فیصلہ کرلیں۔

ان کا کہنا تھا کہ مسلم لیگ ن کو چوہدری انوار الحق کی حمایت سے بدنامی کے سوا کچھ حاصل نہیں ہوا اس لیے حمایت ترک کر دی۔

خیال رہے کہ صدر آصف زرداری نے آزاد کشمیر میں عدم اعتماد لانے کی منظوری دے دی ہے اور پیپلز پارٹی نے آزادکشمیر میں اپنی حکومت بنانے کا فیصلہ کیا ہے۔

Leave a Comment

Your email address will not be published. Required fields are marked *

X