National News Urdu News

راولپنڈی (بگ ڈیجٹ) پاک فوج نے برطانوی کیمبرین پیٹرول2025 میں گولڈ میڈل جیت لیا

Share this to the Social Media

راولپنڈی (بگ ڈیجٹ) پاکستان آرمی کی ٹیم نے برطانیہ کی بین الاقوامی مشق کیمبرین پیٹرول 2025 میں گولڈ میڈل حاصل کر لیا۔
آئی ایس پی آر کے مطابق مشق کیمبرین پیٹرول3سے13اکتوبر 2025تک ویلز برطانیہ میں منعقد ہوئی، ایکسرسائز کیمبرین پیٹرول نے 66ویں سال بھی اپنے پیشہ ورانہ معیار کو برقراررکھا۔ایکسرسائز کیمبرین پیٹرول 2025 میں 36 ممالک کی 137 ٹیموں نے حصہ لیا، پاکستان آرمی ٹیم کی قیادت کیپٹن محمد سعد نے کی، پاکستانی ٹیم نے غیر معمولی کارکردگی کی بنیاد پر میڈل جیتا۔
پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ کے مطابق گولڈ میڈل حاصل کرنا پوری قوم اور پاک فوج کیلئے قابل فخر لمحہ ہے، پاک فوج اپنی اعلی تعلیم اور پیشہ وارانہ تربیت کے حوالے سے جانی جاتی ہے، پاک فوج نے ملک کا پرچم ہمیشہ بلند رکھا اور آئندہ بھی رکھے گی۔واضح رہے کہ کیمبرین پیٹرول ایکسرسائز دنیا کی مشکل ترین فوجی مشقوں میں شمار ہوتی ہے۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Close Welcome Bar