National News Pakistan Urdu News

اسلام آباد (بگ ڈیجٹ) سہیل آفریدی خیبرپختونخوا کے وزیراعلی نہیں بن سکیں گے، ندیم افضل چن کا دعوی

Share this to the Social Media

اسلام آباد (بگ ڈیجٹ)(آئی پی ایس )پاکستان پیپلز پارٹی (پی پی پی) کے سینیئر رہنما ندیم افضل چن نے دعوی کیا ہے کہ ان کی معلومات کے مطابق سہیل آفریدی خیبرپختونخوا کے وزیر اعلی نہیں بنیں گے۔اپنے ایک بیان میں انہوں نے کہاکہ اپوزیشن اپنا نمائندہ ضرور پیش کرے گی اور کوئی سرپرائز بھی ممکن ہے، کیونکہ آنے والے دو دن خیبرپختونخوا کے سیاسی منظرنامے کے لیے انتہائی اہم ہیں۔

واضح رہے کہ بانی پی ٹی آئی عمران خان کی ہدایت پر وزیر اعلی علی امین گنڈاپور نے اپنے عہدے سے استعفی دینے کا اعلان کیا ہے اور جمعرات کو اپنا استعفی گورنر کو ارسال کر دیں گے۔گورنر استعفی کی سمری پر 48 گھنٹوں کے اندر دستخط کر کے اسے منظور کریں گے۔ استعفی منظور ہونے کے بعد خیبرپختونخوا کی کابینہ بھی تحلیل ہو جائے گی۔ اس کے بعد پارلیمانی پارٹی کا اجلاس طلب کیا جائے گا جہاں نئے وزیراعلی کی نامزدگی کی توثیق کی جائے گی۔

اسپیکر کی جانب سے اسمبلی کا اجلاس بلایا جائے گا تاکہ نئے وزیر اعلی کے انتخاب کے لیے ووٹنگ ہو سکے، جس میں امیدوار کو اپنی اکثریت ثابت کرنی ہوگی۔ خیبرپختونخوا اسمبلی میں کل 145 ارکان ہیں، جن میں سے اکثریت حاصل کرنے کے لیے کم از کم 73 ارکان کی حمایت ضروری ہوگی۔ فی الحال پاکستان تحریک انصاف کو 90 سے زائد ارکان کی اکثریت حاصل ہے۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Close Welcome Bar