National News Pakistan Urdu News

اسلام آباد (بگ ڈیجٹ) حکومت عمران خان کا اکا ئونٹ بند کرنے سے متعلق متحرک، ایکس سے رابطے

Share this to the Social Media

اسلام آباد (بگ ڈیجٹ)(آئی پی ایس )وفاقی حکومت نے بانی پاکستان تحریک انصاف عمران خان کا ایکس اکانٹ بند کرنے سے متعلق اہم اعلان کرتے ہوئے ایکس سے رابطے شروع کر دیے ہیں۔ وزیر مملکت بیرسٹر عقیل ملک نے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ عمران خان کے ایکس اکانٹ سے متعلق ایکس کے ساتھ رابطے ہو رہے ہیں، عمران خان کے ایکس اکاونٹ سے متعلق تحقیقات جاری ہیں، ایکس سے بھی رابطے میں ہیں، مزید شواہد سامنے آنے پر نتائج جلد سامنے آ جائیں گے۔

بیرسٹر عقیل ملک نے کہا کہ عمران خان کے ایکس اکانٹ کے تانے بانے جہاں سے ملتے ہیں، یا جو اسے چلا رہا ہے، اس وقت صرف اتنا بتاسکتا ہوں، اس حوالے سے قانونی طریقہ کار پر عملدرآمد کیا جارہا ہے۔واضح رہے کہ اس سے قبل سابق وزیراعظم عمران خان کے ایکس ہینڈل کے استعمال سے متعلق اہم پیش رفت سامنے آئی تھی، جب نیشنل سائبر کرائم انویسٹی گیشن ایجنسی نے عمران خان سے ایک بار پھر تفتیش کرنے کا فیصلہ کیا تھا۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Close Welcome Bar