National News Pakistan Urdu News

اسلام آباد (بگ ڈیجٹ) اسلام آباد ایئرپورٹ پر جعل سازی سے ہانگ کانگ جانے والے 5 مسافرآف لوڈ

Share this to the Social Media

اسلام آباد (بگ ڈیجٹ)(آئی پی ایس) اسلام آباد ایئر پورٹ سے غیر قانونی طور پر ہانگ کانگ جانے کی کوشش کرنے والے پانچ مسافروں کو آف لوڈ کر دیا گیا۔

ایف آئی اےترجمان کےمطابق مسافر بذریعہ تھائی لینڈ وزٹ ویزے پرہانگ کانگ جارہےتھے،مسافروں کے گھروالوں نے فی کس 1 کروڑ 50 لاکھ روپےایجنٹ کو ادا کیے،ایجنٹ نےجعل سازی کرتے ہوئے تینوں بچوں کے نادرا ریکارڈ کو تبدیل کیا۔

ایف آئی اے کے مطابق مسافروں میں بشری،امجد علی، علیزے شاہین، محمد عدنان اور ذیشان علی خان شامل ہیں،مسافرامجد علی خاتون مسافربشریٰ کا حقیقی بیٹا ہے،دیگرمسافروں کو بچے ظاہر کر کے بیرون ملک لےجانے کی کوشش کی گئی،علیزے شاہین، محمد عدنان،ذیشان علی،مسافرخاتون بشری کے حقیقی بچےنہیں ہیں۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Close Welcome Bar