LOADING

Type to search

اسلام آباد (بگ ڈیجٹ) چوہدری شفقت محمود کے انقلابی اقدامات، محکمہ ریونیو میں شفافیت اور خواتین کے وراثتی حقوق کے تحفظ کو یقینی بنایا

Share this to the Social Media

اسلام آباد (بگ ڈیجٹ) فتح جنگ چوہدری شفقت محمود کے انقلابی اقدامات، محکمہ ریونیو میں شفافیت اور خواتین کے وراثتی حقوق کے تحفظ کو یقینی بنایا

انجمن پٹواریاں فتح جنگ کے صدر یاسر عرفات خان نوزی خان کا خراجِ تحسین، کہا جرأت مند افسران ہی عوامی اعتماد بحال کرتے ہیں

انجمن پٹواریاں فتح جنگ کے صدر یاسر عرفات خان المعروف نوزی خان نے شیر دل تحصیلدار فتح جنگ چوہدری شفقت محمود کی جانب سے محکمہ ریونیو میں اصلاحات اور خواتین کے وراثتی حقوق کے تحفظ کے لیے اٹھائے گئے اقدامات کو زبردست الفاظ میں سراہا ہے۔ انہوں نے کہا کہ شفقت محمود نے مختصر عرصے میں وہ کارنامے سرانجام دیے ہیں جو برسوں میں ممکن نہیں ہوتے۔

یاسر عرفات خان نے کہا کہ محکمہ ریونیو عام آدمی کے مسائل سے براہِ راست جڑا ہوا ہے۔ زمینوں کے انتقالات، ملکیتی کاغذات کی درستگی اور وراثتی مسائل عوام کے لیے سب سے پیچیدہ معاملات سمجھے جاتے ہیں۔ لیکن شیر دل تحصیلدار فتح جنگ نے اپنی جرات مندانہ اور عوام دوست پالیسیوں کے ذریعے نہ صرف ان مسائل کو کم کیا بلکہ عوامی اعتماد بھی بحال کیا ہے۔

انہوں نے کہا کہ بالخصوص خواتین کے وراثتی حقوق کے تحفظ کے لیے جو اقدامات کیے گئے ہیں وہ قابلِ ستائش ہیں۔ اکثر خواتین کو وراثت میں اپنا حصہ لینے میں مشکلات کا سامنا ہوتا ہے، لیکن شفقت محمود نے واضح ہدایات جاری کر کے اس عمل کو شفاف اور تیز تر بنا دیا ہے۔ اب ہر خاتون بلا خوف و جھجک اپنے جائز حق کے لیے ریونیو دفاتر سے رجوع کر سکتی ہے۔ اس اقدام سے معاشرے میں خواتین کا اعتماد بڑھا ہے اور ان کے خاندانوں کو بھی مثبت پیغام ملا ہے۔

یاسر عرفات خان نے کہا کہ تحصیل فتح جنگ میں عوام پہلے ریونیو دفاتر میں تاخیر، کرپشن اور دباؤ کی شکایات کیا کرتے تھے لیکن شیر دل تحصیلدار فتح جنگ کی موجودگی میں یہ تاثر تیزی سے بدل رہا ہے۔ ان کے دروازے ہر وقت عوام کے لیے کھلے رہتے ہیں اور ہر شہری کو بغیر سفارش انصاف مل رہا ہے۔ یہ تبدیلی ہی اصل اصلاح ہے جس کی عوام کو ضرورت تھی۔

انہوں نے کہا کہ خواتین کے وراثتی حقوق پر خصوصی توجہ دینا دراصل معاشرے کے سب سے کمزور طبقے کو سہارا دینے کے مترادف ہے۔ اس اقدام سے ایک طرف خواتین اپنے حق سے محروم نہیں رہتیں اور دوسری طرف معاشرتی ناانصافیوں کا بھی تدارک ہوتا ہے۔

یاسر عرفات خان نے مزید کہا کہ انجمن پٹواریاں فتح جنگ ایسے افسران کے ساتھ کھڑی ہے جو انصاف، شفافیت اور خدمت کے جذبے سے فرائض انجام دیتے ہیں۔ ان کے مطابق محکمہ ریونیو میں ایسی قیادت کی ضرورت تھی جو عوامی مسائل کو سنجیدگی سے لے اور ان کا حل نکالے۔ شیر دل تحصیلدار فتح جنگ شفقت محمود نے ثابت کیا ہے کہ جرأت مند اور فرض شناس افسران ہی عوام کے دل جیت سکتے ہیں۔

انہوں نے حکومتِ پنجاب سے مطالبہ کیا کہ ایسے عوام دوست اور جرات مند افسران کی حوصلہ افزائی کی جائے تاکہ دیگر اضلاع میں بھی یہی مثالیں قائم ہوں۔ یاسر عرفات خان کے مطابق اگر یہی رفتار جاری رہی تو محکمہ ریونیو میں وہ شفافیت آ سکے گی جو برسوں سے عوام کا خواب رہی ہے۔

Leave a Comment

Your email address will not be published. Required fields are marked *

X