LOADING

Type to search

راولپنڈی (بگ ڈیجٹ) ایس ایچ او تھانہ ریس کورس چوھدری جمیل کی ہمراہ پولیس ٹیم اہم کاروائی

Share this to the Social Media

راولپنڈی (بگ ڈیجٹ) ایس ایچ او تھانہ ریس کورس چوھدری جمیل کی ہمراہ پولیس ٹیم اہم کاروائ بینک سے کیش لے کر نکلنے والے شہریوں کو گن پوائنٹ پر لوٹنے والا چار رکنی خطرناک گینگ گرفتار، شہریوں سے چھینے گئے 75 لاکھ روپے اور 20 موٹر سائیکل برآمد۔ تفصیلات کے مطابق ریس کورس پولیس نے کارروائی کرتے ہوئے بینک سے کیش لے کر نکلنے والے شہریوں کو گن پوائنٹ پر لوٹنے والے چار رکنی خطرناک گینگ کو گرفتار کر لیا، زیر حراست گینگ سے شہریوں سے چھینے گئے 75 لاکھ روپے اور 20 موٹر سائیکل برآمد ہوئے، گینگ کے ارکان نے دوران واردات شہری کو فائرنگ کر کے شدید زخمی بھی کیا تھا، گینگ کی گرفتاری کے لئے ایس پی پوٹھوہار کی سربراہی میں خصوصی ٹیمیں تشکیل دی گئیں تھی،پولیس نے تمام ٹیکنیکل و ہیومن انٹیلی جنس ذرائع بروئے کار لا کر ملزمان کو گرفتار کیا، ملزمان نے دوران تفتیش موٹر سائیکل چھیننے اور چوری کرنے کی متعدد وارداتوں کا بھی انکشاف کیا، ایس پی پوٹھوہار طلحہ ولی کا کہنا تھا کہ زیر حراست اشخاص کو ٹھوس شواہد کے ساتھ چالان کر کے قرار واقعی سزا دلوائی جائے گی،ایس پی پوٹھوہار نے برآمد شدہ رقم اور موٹر سائیکل اصل مالکان کے حوالے کر دیئے،شہریوں نے بہترین کارکردگی پر ایس پی پوٹھوہار اور راولپنڈی پولیس کا شکریہ ادا کیا۔

Leave a Comment

Your email address will not be published. Required fields are marked *

X