National News Pakistan Urdu News

اسلام آباد (بگ ڈیجٹ) ایف آئی اے اینٹی کرپشن سرکل کی کارروائی ،سی ڈی اے میں جعلی پاور آف اٹارنی کے ذریعے ڈی 13فور میں 5پلاٹوں کی ملکیت تبدیل کرانے پر سی ڈی اے افسران کیخلاف مقدمہ درج

Share this to the Social Media

اسلام آباد (بگ ڈیجٹ) ایف آئی اے اینٹی کرپشن سرکل کی کارروائی ،سی ڈی اے میں جعلی پاور آف اٹارنی کے ذریعے ڈی 13فور میں پلاٹ کی ملکیت تبدیل کرانے پر ملزم خرم امین اور سی ڈی اے افسران کیخلاف مقدمہ درج کر لیا گیا ۔

ایف آئی آر کے متن کے مطابق رحیم یار خان کے رہائشی ملزم نے سی ڈی اے افسران کی ملی بھگت سے جعلی پاور آف اٹارنی جمع کروا کر ڈی 13فور میں 5پلاٹس کی ملکیت تبدیل کرائی ، ملزم کی جانب سے جعلی پاور آف اٹارنی اور دستاویزات کو سی ڈی اے افسران کی جانب سے چھپا کر ملکیت کا پراسس جاری رکھا گیا جو مجرمانہ عمل میں آتا ہے ،جس پر ملزم سمیت سی ڈی اے کے تین افسران کیخلاف مقدمہ درج کر لیا گیا ہے ۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Close Welcome Bar