LOADING

Type to search

اسلام أباد (بگ ڈیجٹ) روات شہر سے چیمبر انڈسٹریل ایریا جانے والی اہم ترین روڈ ٹوٹ پھوٹ کاشکار

Share this to the Social Media

اسلام أباد (بگ ڈیجٹ) روات شہر سے چیمبر انڈسٹریل ایریا جانے والی اہم ترین روڈ ٹوٹ پھوٹ کاشکار ۔ کروڑوں روپے ریونیو دینے والی سڑک کی تعمیر نو کیوں نہیں کی جارہی ہے ۔ ارد گرد رہائشی عوام سخت ذہنی اذیت میں مبتلا ۔ عوامی حلقوں کا مذکورہ سنگین صورتحال کے پیش نظر شدید احتجاج کرتے ہوئے انتظامیہ سے فوری نوٹس لینے کا مطالبہ تفصیلات کے مطابق روات سے انڈسٹری ایریا جانے والی سڑک ٹوٹ پھوٹ کا شکار هو گئی جبکہ مختلف ہیوی ویٹ ٹرانسپورٹ کے گزرنے سے مذکورہ سڑک ٹوٹ گئی جس سے مقامی آبادی سمیت تاجر برادری ۔ ٹرانسپورٹر شدید پریشانی مشکلات اور ذہنی اذیت کاشکار ہیں سنگل چھوٹی سڑک پھر جگہ جگہ سے ٹوٹی ہونے سے گھنٹوں ٹریفک جام ہونا أٸے روز کا معمول بن چکا ھے جبکہ چیمبر انڈسٹریل روڈ پر حادثات کا رونما ہونا انتظامیہ کی عدم توجہ ظاہر ہونے لگی جبکہ ٹرانسپورٹر حضرات کی گاڑیاں بھی أٸے روز خراب هو رھی ہیں جس وجہ سے عوام سمیت تاجر برادری کو بھی شدید پریشانی کا سامنا ہے
ماضی میں مذکورہ روڈ کے ٹھیک کرنے کے اعلانات ہوٸے لیکن روڈ کی تعمیر نہ ہوسکی عوامی حلقوں تاجر برادری نے احکام بالا سے مطالبہ کیا کہ کروڑوں روپے ریونيو دینے والے تاجر برداری کو بنیادی سہولٕت مذکورہ روڈ کی تعمیر کی جاٸے دوسری جانب ٹرانسپورٹر حضرات نے بھی مطالبہ کیا کہ ہم سے چیمبر روڈ داخلہ پر روزانہ کی بنیاد پر دو طرفہ چونگی پر ٹیکس رقم لی جاتی ہے جبکہ روڈ کی دیکھ بھال کیوں نہ هو رھی ھے

Leave a Comment

Your email address will not be published. Required fields are marked *

X