LOADING

Type to search

اسلام آباد (بگ ڈیجٹ) سہالہ غیر قانونی پٹرول ڈیزل ایجنسیاں مالکان کا دھندہ بند کرنے سے صاف انکار

Share this to the Social Media

اسلام آباد (بگ ڈیجٹ) سہالہ غیر قانونی پٹرول ڈیزل ایجنسیاں مالکان کا دھندہ بند کرنے سے صاف انکار ۔ ماہانہ کروڑوں کا پٹرول ڈیزل چوری قومی خزانے کو نقصان مقامی پولیس بے بس ۔

ڈپٹی کمشنر سمیت اسلام آباد انتظامیہ کی عدم توجہ سے چند افراد فائدہ اٹھانے لگے
زرائع کے مطابق عرصہ دراز سے تھانہ سہالہ سے تقریباً ایک ڈیڑھ کلو میٹر کے فاصلے پر مین روڈ پر چند افراد جن میں موسیٰ ۔ذیشان عرف شانی سمیت ندیم عرف دیما غیر قانونی ایجنسیاں کھلے عام کھول کر بیٹھے ہیں مذکورہ افراد نے الگ الگ جگہوں پر ایجنسیاں جہاں آئل ٹینکرز عملے کی ملی بھگت سے پٹرول ڈیزل چوری کیا جاتا ھے ۔ مذکورہ افراد جو عرصہ سے غیر قانونی دھندے میں ملوث ہیں نہایت شاطر بتاۓ گئے ہیں زرائع نے مزید بتایا کہ مذکورہ افراد نے چند روز قبل تھانہ سہالہ پولیس کی پوچھ گچھ کے بعد جاتے ھی اپنے لوگوں سے کہا کہ کچھ بھی هو جاۓ کام جاری رکھو ہم ایجنسیاں بند نہیں کریں گے مذکورہ افراد جو چند ماہ بعد ملی بھگت سے اپنے کسی کارندے پر چند لیٹر کی ایف آئی آر کروا کر خود قانون کی پکڑ سے باہر رہتے ہیں ۔ مذکورہ افراد نے مختلف احاطے کراۓ پر حاصل کر رکھے ہیں جو غیر قانونی کام ہونے سے کراۓ داری ایکٹ کی بھی خلاف ورزی ھے

زرائع نے یہ بھی انکشاف کیا کہ
مذکورہ افراد کے پاس بعض اوقات ایرانی پٹرول ڈیزل کے ٹینکرز بھی آتے ہیں جن کی فروخت کی جاتی ھے ۔
زرائع نے مزید بتایا کہ ان ایجنسیوں پر کسی بھی ناگہانی صورتحال سے نمٹنے کیلئے مزدوروں کو آگ بجھانے والے آلات سمیت کوئی سیفٹی آلات بھی میسر نہیں ۔
مذکورہ افراد نے باقاعدہ چھوٹی گاڑیاں سوزوکی پک اپ وغیرہ رکھی ہوئی ہیں جن میں ڈرموں کے حساب سے مختلف جگہوں پر فروخت کی غرض سے پوھنچا دیا جاتا ھے جو دن سے رات گئے تک پھیرے لگتے ہیں جس سے اندازہ لگانا مشکل نہیں کہ دن میں کتنا پٹرول ڈیزل چوری کیا جاتا ھے اہل علاقہ کی بڑی تعداد نے ڈپٹی کمشنر اسلام آباد سمیت ڈی آئی جی آپریشنز ۔ایس پی سواں سمیت اسلام آباد انتظامیہ سے مذکورہ افراد کیخلاف قانونی کاروائی سمیت مذکورہ غیر قانونی ایجنسیوں کو فوری بند کرنے کا پرزور مطالبہ کیا ھے

Leave a Comment

Your email address will not be published. Required fields are marked *

X