LOADING

Type to search

اسلام آباد (بگ ڈیجٹ) دسمبر کی یخ بستہ سردی ہو یا موسم گرم کی جھلسا دینے والی گرمی وفاقی دارلحکومت کے شہریوں کے محفوظ سفر کی ضامن اسلام آبادٹریفک پولیس

Share this to the Social Media

اسلام آباد (بگ ڈیجٹ) دسمبر کی یخ بستہ سردی ہو یا موسم گرم کی جھلسا دینے والی گرمی وفاقی دارلحکومت کے شہریوں کے محفوظ سفر کی ضامن اسلام آبادٹریفک پولیس ۔
اسلام آباد ٹریفک پولیس نے سال 2024میں 08لاکھ سے زائد گاڑیوں اور موٹرسائیکل سواروں کیخلاف قانونی کارروائیاں عمل میں لائیںاورعالمی معیار کے عین مطابق 64 ہزار395 ڈرائیونگ لائسنس جاری کیے اورمدت میعاد پوری ہونے پر 62 ہزار876 ڈرائیونگ لائسنسوں کی تجدید کی،جبکہ ڈرائیونگ لائسنس کے حصول کیلئے شہریوں کو 1لاکھ 12ہزار سے زائدلرنر پرمٹ جاری کیے ۔
تفصیلات کے مطابق انسپکٹر جنرل آف پولیس اسلام آباد سید علی ناصر رضوی نے کمانڈ سنبھالتے ہی وفاقی دارلحکومت میں ٹریفک قوانین کی خلاف ورزیوں میں ملوث عناصر کیخلاف بلاتفریق کریک ڈاﺅن کے احکامات جاری کئے، ان احکامات کی روشنی میں اسلام آبا د ٹریفک پولیس نے سال 2024کے دوران ٹریفک قوانین کی خلاف ورزیوں پر 08 لاکھ سے زائدگاڑیوں اور موٹر سائیکلوں کے خلاف قانونی کارروائیاں عمل میں لائیں،جبکہ سنگین ٹریفک قوانین کی خلاف ورزی پر 1019افراد کے خلاف ایف آ ئی آر کے اندراج سمیت متعدد ڈرائیورزکے ڈرائیونگ لائسنس اورپبلک ٹرانسپورٹ گاڑیوں کے روٹ پرمٹ معطل کرتے ہوئے 300افراد کو قانونی نوٹسز بھی جاری کئے گئے ،جبکہ 10ہزار841 گاڑیوں اور 40ہزار655 موٹر سائیکلوں کو سنگین ٹریفک قوانین کی خلاف ورزیوں پر مختلف تھانہ جات میں بند بھی کیا گیا،اسی طرح غیر قانونی پارکنگ پر01لاکھ07ہزارسے زائدگاڑیوں،غیر نمونہ و فینسی نمبر پلیٹ پر64ہزارسے زائداورکالے شیشوں پر17ہزار 852 گاڑیوں ،بغیر ہیلمٹ موٹر سائیکل سواروں کو 56ہزار752، اورلوڈنگ پر16,550اور لین وائیلیشن پر 25ہزار 555چالان ٹکٹس جاری کئے گئے،اسلام آباد ٹریفک پولیس نے سال 2024کے دوران عالمی معیار کے عین مطابق 64 ہزار395 ڈرائیونگ لائسنس جاری کیے اورمدت میعاد پوری ہونے پر 62 ہزار876 ڈرائیونگ لائسنسوں کی تجدید کو یقینی بنایا،جبکہ ڈرائیونگ لائسنس کے حصول کیلئے آنے والے شہریوں کو 1لاکھ 12ہزار سے زائدلرنر پرمٹ جاری کیے ، اسی طرح اسلام آباد ٹریفک پولیس افسران نے مختلف قومی و بین الاقوامی وفود کی آمدورفت،قومی و سینٹ کے اجلاسوں اور امن و عامہ کی صورتحال ،پی ایس ایل ،الیکشن 2024سمیت SCOکانفرنس کے دوران 07ہزار سے زائد اہم ایونٹس میں پیشہ وارانہ انداز میںاپنے فرائض منصبی سر انجام دیئے،اسلام آباد ٹریفک پولیس کے 30 افسران اپنے فرائض منصبی کی انجام دہی کے دوران زخمی بھی ہوئے،ٹریفک پولیس افسران نے وفاقی دارلحکومت کے مختلف علاقوں جاری ترقیاتی منصوبوں اور تعمیراتی علاقوں میں ٹریفک کی روانی کو تواتر سے قائم رکھنے کے لئے انتہائی تندہی اور جانفشانی سے اپنے فرائض سر انجام دیئے،آئی جی اسلام آباد سید علی ناصر رضوی کی زیر کمان اسلام آباد ٹریفک پولیس نے سال 2024کے دوران موثر کارکردگی کا مظاہرہ کرتے ہوئے وفاقی دارلحکومت میں شہریوں کی سہولت اور شاہراﺅںپر ٹریفک کو رواں رکھنے کیلئے متعدد اقدامات اٹھائے،ان اقدامات میںفیسیلیٹیشن آن ویل ،ایجوکیشن آن ویل ،ہائے وے پٹرول ،نائیٹ پٹرول ،سمارٹ ٹریفک ریسپانس یونٹ سمیت چھ پولیس خدمت مراکز پر کاﺅنٹرز قائم کئے گئے،آن لائن رینیول اور 70سال سے زائد عمر کے بزرگ شہریوں کو ان کے گھروں میں جا کر ڈرائیونگ لائسنس رینول کی سہولت مہیا کی گئی،اسی عرصہ میں اسلام آباد ٹریفک پولیس ایجوکیشن کمپلیکس کے قیام سمیت دفتری اوقات میں ٹریفک کی روانی کو بر قرار رکھنا اور شہریوں کی رہنمائی کے لئے مختلف شاہراہوں پر ٹریفک سائن بورڈ نصب کرنے سمیت متعدد اصلاحات بھی عمل میں لائی گئیں،اسلام آباد ٹریفک پولیس نے سال 2024میں اسلام آباد کے مختلف نجی و سرکاری سکولوں،اداروںاورٹریفک ہیڈکوارٹرزمیںشہریوںکوٹریفک قوانین اور روڈ سیفٹی کے متعلق آگاہی فراہم کرنے کیلئے 893 ورکشاپس منعقد کی، جس میں 10لاکھ سے زائد شہریوں کو روڈسیفٹی اور ٹریفک قوانین کے بارے میں آگاہی فراہم کی گئی،اسی عرصہ کے دوران کمیونٹی پولیسنگ کو فروغ دینے کے لئے “فرینڈز آف پولیس “کے 07اور”پولیس رضاکاروں “کے 04 بیج چلائے گئے،جبکہ فلاور کینڈی کی پانچ کمپینز اور نجی کمپنی کے تعاون سے دو ورکشاپس کا انعقاد بھی کیا گیا،اس کے علاوہ چارمختلف سکولوں کے طلباءکو ٹریفک دفتر اسلام آباد کا دورہ کروایا گیا،اسلام آباد ٹریفک پولیس کے زیر اہتمام طلباءمیں ٹریفک قوانین سے متعلق آگاہی پیدا کرنے کے لئے خصوصی تقریری مقابلے کا انعقاد بھی کیا گیااور تقریری مقابلے میں بہترین کارکردگی کا مظاہرہ کرنے والے طلبہ کو انعامات سے بھی نوازاگیا،ٹریفک ڈویژن میں تعینات پولیس افسران کی صحت کو مدنظر رکھتے ہوئے دو خصوصی میڈیکل کیمپ بھی لگائے گئے جہاں پر پولیس افسران نے طبعی معائنے کے لئے مفت سکریننگ ٹیسٹ کروائے اور طبی ماہرین سے مفید مشورے لئے،چیف ٹریفک آفیسر اسلا م آباد محمد سرفراز ورک نے کہا کہ اسلام آباد ٹریفک پولیس کی پیشہ ورانہ انداز میںفرائض کی انجام دہی قابل ستائش ہے،اسلام آباد میں روزانہ کی بنیاد پر لاکھوں کی تعدادمیں گاڑیاں و موٹر سائیکل داخل ہوتیں ہیں اور شاہراوں پر ٹریفک کی روانی کو قائم رکھنااور ٹریفک قوانین کی پاسداری کروانا انتہائی مشکل فریضہ ہے، اس کے باوجود اسلام آباد ٹریفک پولیس دستیاب وسائل میں بہترین فرائض سرانجام دے رہی ہے اور دیتی رہے گی۔

Leave a Comment

Your email address will not be published. Required fields are marked *