National News Pakistan Urdu News

اسلام آباد (بگ ڈیجٹ) ٹیکس قوانین ترمیمی بل،نان فائلر کو نا اہل شخص کا درجہ دینے کی تجویز، سینیٹ قائمہ کمیٹی برائے خزانہ کا اجلاس طلب

Share this to the Social Media

اسلام آباد (بگ ڈیجٹ)(آئی پی ایس ) سینیٹ قائمہ کمیٹی برائے خزانہ نے ٹیکس قوانین ترمیمی بل پر غور کے لیے 24دسمبر کو اجلاس طلب کرلیا۔مجوزہ بل میں نان فائلر کو نااہل شخص کا درجہ دینے کی تجویز اور فائلرزسے حقیقی آمدن و اخراجات کے مطابق ٹیکس وصولی کا پلان ہے۔

مجوزہ بل میں نان فائلر کیلئے گاڑی اور جائیداد خریدنے پر پابندی ہوگی جب کہ نان فائلر، بینک اکاونٹ بھی نہیں کھول سکیں گے اور کمرشل بینک اپنے اکاونٹ ہولڈرز کی تمام تفصیلات ایف بی آر سے شیئر کریں گے۔مجوزہ بل کے مطابق ایف بی آر ٹیکس دہندگان کا ڈیٹا بینکوں اور آڈیٹرزکو فراہم کرنے کا مجازہوگا ، بزنس کی رجسٹریشن نہ کرانے والے نان فائلرز کی پراپرٹی سیل،اکاونٹ منجمد ہوگا جب کہ فائلر کے والدین، اہلخانہ، بیٹا، بیوی یا معذورفیملی ممبر فائلر تصور ہوگا۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Close Welcome Bar