LOADING

Type to search

لاہور (بگ ڈیجٹ) نوازشریف کی رہائشگاہ کے قریب مشکوک کھلونا پھینکنے والا شخص گرفتار

Share this to the Social Media

لاہور(آئی پی ایس ) پولیس نے سابق وزیراعظم نواز شریف کی رہائشگاہ کے قریب مشکوک کھلونا پھینکنے والے شخص کو حراست میں لے لیا۔
پولیس حکام کے مطابق حراست میں لیے گئے شخص کی شناخت وجاہت کے نام سے ہوئی اور اس نے گذشتہ روز جاتی امرا کے قریب کھلونا شیر کے ساتھ جڑی ایک ڈیوائس پھینکی تھی ۔پولیس کا کہنا ہے کہ ڈیوائس سے کوئی بارودی مواد برآمد نہیں ہوا ۔
حکام نے بتایا کہ ملزم سے مزید تفتیش کررہے ہیں کہ ڈیوائس پھینکنے کا مقصد کیا تھا اور تفتیش مکمل ہونے کے بعد مزید حقائق سامنے آئیں گے ۔

Leave a Comment

Your email address will not be published. Required fields are marked *

X