LOADING

Type to search

اسلام آباد (بگ ڈیجٹ) فضل الرحمن مدارس رجسٹریشن بل پر صدر کے دستخط نہ کرنے پر نالاں ، آج بلاول سے ملاقات کرینگے

Share this to the Social Media

اسلام آباد(آئی پی ایس )بلاول بھٹو زرداری اور مولانا فضل الرحمن کے درمیان ملاقات آج ہوگی۔
ذرائع کے مطابق جمعیت علمائے اسلام کے سربراہ مولانا فضل الرحمن آج چیئرمین پیپلز پارٹی بلاول بھٹو زرداری سے ملاقات کریں گے۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ مولانا فضل الرحمن مدارس رجسٹریشن بل پر صدر کے دستخط نہ کرنے پر نالاں ہیں۔
ملاقات میں بلاول بھٹوزرداری مولانا فضل الرحمن کو مدارس کی رجسٹریشن پر بریفنگ دیں گے۔قبل ازیں بلاول بھٹوزرداری اور مولانا فضل الرحمن کے درمیان ٹیلی فونک رابطہ ہوا تھا۔

Leave a Comment

Your email address will not be published. Required fields are marked *

X