National News Pakistan Urdu News

اسلام آباد (بگ ڈیجٹ) اسلام آباد میں کل سرکاری ادارے کھلیں گے یا نہیں ؟،ڈپٹی کمشنر نے بتا دیا

Share this to the Social Media

اسلام آباد (آئی پی ایس )پی ٹی آئی احتجاج کے باعث وفاقی دارالحکومت مکمل طور پر قلعے کی صورت اختیار کرگیا ، جہاں جگہ جگہ کنٹینرز لگا کر سیکیورٹی اداروں کے اہلکار اور پولیس تعینات دکھائی دیتی ہے، ڈپٹی کمشنر اسلام آباد نے کہا ہے کہ وفاقی دارالحکومت میں کل سرکاری ادارے معمول کے مطابق کھلے رہیں گے۔
ڈپٹی کمشنر اسلام آباد عرفان میمن کے جاری اعلامیہ کے مطابق شہرمیں کل چھٹی نہیں ہے، تمام سرکاری ادارے معمول کے مطابق کھلے رہیں گے۔دوسری جانب وفاقی دارالحکومت اسلام آباد اور راولپنڈی میں پیر کو تمام تعلیمی ادارے بند رکھنے کا فیصلہ کیا گیا ہے، ترجمان محکمہ تعلیم کے مطابق تعلیمی ادارے بند رکھنے کا فیصلہ موجودہ صورتحال کے پیش نظر کیا گیا ہے۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Close Welcome Bar