National News Pakistan Urdu News

اسلام آباد (بگ ڈیجٹ) سپریم کورٹ بار نے جسٹس امین الدین خان کو آئینی بنچز کا سربراہ بنانے کے فیصلے کو قابل ستائش قرار دیدیا

Share this to the Social Media

اسلام آباد(آئی پی ایس )سپریم کورٹ بار نے جسٹس امین الدین خان کو آئینی بنچز کا سربراہ بنانے کے فیصلے کو قابل ستائش قرار دے دیا۔
صدر سپریم کورٹ بار میاں روف عطا نے کہا کہ جسٹس امین الدین خان کو آئینی بنچز کا سربراہ بنانے کا فیصلہ قابل ستائش ہے، آئینی بنچز کے لئے نامزد سات ججز پر مکمل اعتماد ہے، امید ہے آئینی بنچ جلد تشکیل دیا جائے گا۔
انہوں نے کہا کہ آئینی بنچ کی تشکیل سے زیر التوا آئینی مقدمات میں کمی ہوگی، چیف جسٹس یحیی آفریدی کے کیسز مینجمنٹ کے حوالے سے اقدامات کا خیر مقدم کرتے ہیں، ماہانہ کاز لسٹ اور فوری سماعت کی درخواستوں کو مقرر کرنا احسن اقدام ہے۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Close Welcome Bar