National News Pakistan Urdu News

اسلام آباد (بگ ڈیجٹ) اللہ مجھے برباد کرے اگر میں نے ایک روپیہ بھی لیا ہو، اورنگزیب کھچی

Share this to the Social Media

اسلام آباد(آئی پی ایس )پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی)کے حمایت یافتہ آزاد امیدوار اورنگزیب کچھی نے کہا ہے کہ اللہ تعالی مجھے تباہ و برباد کر دے اگر میں نے ایک روپیہ بھی لیا ہو۔
قومی اسمبلی میں اظہار خیال کرتے ہوئے اورنگزیب کھچی کا کہنا تھا کہ یہاں کہا گیا کہ میں نے پیسے وصول کئے ہیں، اپوزیشن لیڈر نے کہا کہ ہمارے لوگوں کے ساتھ یہ ہو رہا ہے۔انہوں نے کہا کہ ہماری پارٹی کی لیڈر شپ نے ہمارا سودا کیا ہے، یہ مجھے داد دیں اس دن ہماری پارٹی کا فارورڈ بلاک بن رہا تھا جسے میں نے رکوایا۔
اورنگزیب کھچی کا کہنا تھا کہ پی ٹی آئی ایک بہت بڑی جماعت ہے، آنے والے وقت میں پھر ہمارے حلقے کے عوام جو فیصلہ کریں گے ہمیں قبول ہوگا۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Close Welcome Bar