National News Pakistan Urdu News

اسلام آباد (بگ ڈیجٹ) فائز عیسیٰ تاریخ کے اندر ایک مکروہ کردار کے طور پر یاد رکھے جائیں گے، حامد رضا

Share this to the Social Media

اسلام آباد (آئی پی ایس )سنی اتحاد کونسل کے سربراہ حامد رضا نے ریٹائر ہونے والے چیف جسٹس آف پاکستان قاضی فائز عیسی کے لیے انتہائی غیر مناسب جملوں کا استعمال کیا ہے۔

حامد رضا کا کہنا ہے کہ آج سے پہلے ایسا بد تہذیب اور منافق انسان نہیں دیکھا، گزشتہ 6 ماہ سے ان کا رویہ سپریم کورٹ میں برداشت کیا ہوا ہے، تاریخ کے اندر ایک مکروہ کردار کے طور پر یاد رکھے جائیں گے۔

سربراہ سنی اتحاد کونسل کا کہنا تھا کہ آنے والے چیف جسٹس کے لیے نیک تمنائیں ہیں، امید ہے کہ وہ انصاف کے تقاضوں پر فیصلے کریں گے۔ان کا مزید کہنا تھا کہ بانی پی ٹی آئی عمران خان کو قید تنہائی میں رکھا گیا ہے کسی قسم کی ڈیل کا سوال پیدا نہیں ہوتا۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Close Welcome Bar