National News

اسلام آباد (بگ ڈیجٹ) ایس سی او کانفرنس،کاروباری مراکز کی مکمل بندش زیر غور نہیں،ڈی سی

Share this to the Social Media

ایس سی او اجلاس کے دوران کاروباری مراکز بند کرنے کی خبریں ،ضلعی انتظامیہ اسلام آباد کی جانب سے وضاحتی بیان،ڈپٹی کمشنر عرفان نواز میمن کے مطابق دوران اجلاس شہر میں کاروباری سرگرمیوں پر پابندی نہیں عائد کی گئی،جن کاروباری مراکز کو بند کرنا مقصود ہے ان کو آگاہ کر دیا گیا ہے، ایسے تمام کاروباری مراکز کے ساتھ ضلعی انتظامیہ مسلسل رابطے میں ہے۔

صرف ان کاروباری مراکز کو بند رکھا جائے گا جو روٹ پر واقع ہونگے۔دیگر کاروباری مراکز اپنے معمول کے مطابق سرگرمیاں جاری رکھ سکیں گے۔اسلام آباد میں ہائکنگ ٹریلز بھی ایس سی او کے ایام میں بند ہونگیں۔ایس سی او وفود کے روٹس پر ٹریفک کی روانی بھی محدود رہے گی۔تمام اقدامات سیکورٹی اقدامات کے پیش نظر لیے جا رہے ہیں۔شہریوں اور کاروباری حضرات سے اپیل ہے کہ وہ تعاون کریں۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Close Welcome Bar