National News

راولپنڈی(بگ ڈیجٹ) ایس ایچ او نصیر آباد محمد ابراھیم کی ہمراہ پولیس ٹیم کاروائی

Share this to the Social Media

راولپنڈی( )ایس ایچ او نصیر آباد محمد ابراھیم کی ہمراہ پولیس ٹیم کاروائی، سٹریٹ کرائم کی وارداتوں میں ملوث گینگ کے 02 ملزمان گرفتار، مسروقہ رقم 50 ہزار روپے اور وارداتوں میں استعمال ہونے والا اسلحہ برآمد۔ تفصیلات کے مطابق نصیر آباد پولیس نے کاروائی کرتے ہوئے سٹریٹ کرائم کی وارداتوں میں ملوث گینگ کے 02 ملزمان کو گرفتار کر لیا،ملزمان کی شناخت گلفام اور عادل کے نام سے ہوئی، ملزمان سے مسروقہ رقم 50 ہزار روپے اور وارداتوں میں استعمال ہونے والا اسلحہ برآمد ہوا، ملزمان سے مزید مال مسروقہ کی برآمدگی کا تحرک شناخت پریڈ کے بعد کیا جائے گا،ایس پی پوٹھوہار ناصر نواز کا کہنا تھا کہ گرفتار ملزمان کو ٹھوس شواہد کے ساتھ چالان کر کے قرار واقعی سزا دلوائی جائے گی،شہریوں کو انکے قیمتی اثاثے سے محروم کرنے والے ملزمان قانون کی گرفت سے نہیں بچ سکتے۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Close Welcome Bar