National News

اسلام آباد(بگ ڈیجٹ) وفاقی کابینہ نےآپریشن عزم استحکام کی منظوری دے دی

Share this to the Social Media

وفاقی کابینہ نے “آپریشن عزم استحکام” کی منظوری دے دی۔

تفصیلات کے مطابق وزیراعظم شہباز شریف کی زیر صدارت وفاقی کابینہ کا اجلاس ہوا جس میں 11 نکاتی ایجنڈے پر غور کیا گیا۔
وفاقی کابینہ نے مالی سال 23-2022 کی قومی اقتصادی کونسل کی سالانہ رپورٹ پر غور کیا، وفاقی کابینہ نے ای سی سی، سی سی ایل ایل سی اور کابینہ کمیٹی برائے حکومتی ملکیتی اداروں کے فیصلوں کی توثیق کردی۔
وفاقی کابینہ نے نیشنل ایکشن پلان کے ایپکس کمیٹی کے فیصلوں کی بھی توثیق کر دی، وفاقی کابینہ نے “آپریشن عزم استحکام” کی باضابطہ منظوری دے دی، وزیراعظم نے وفاقی کابینہ کو “عزم استحکام آپریشن” سے متعلق قیاس آرائیوں سے متعلق آگاہ کیا۔

وزیراعظم شہباز شریف کا کہنا تھا کہ آپریشن عزم استحکام ماضی کے آپریشنز کی طرح نہیں ہے، عزم استحکام آپریشن میں عوام کو کسی قسم کی پریشانی کا سامنا نہیں کرنا پڑے گا۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Close Welcome Bar