National News

اسلام آباد (بگ ڈیجٹ) جوڈیشل کمیشن کے اجلاس میں کن 3 ججز کی سپریم کورٹ میں تقرری کی منظوری دی گئی؟

Share this to the Social Media

سپریم کورٹ میں تین ججز کی خالی نشستوں پر تقرری کے معاملہ پر تین ناموں کی منظوری دے دی گئی۔
تفصیلات کے مطابق سپریم جوڈیشل کمیشن کا اجلاس چیف جسٹس قاضی فائز عیسیٰ کی زیر صدارت ہوا، اجلاس میں چیف جسٹس لاہور ہائیکورٹ ملک شہزاد، چیف جسٹس سندھ ہائیکورٹ عقیل عباسی اور لاہور ہائیکورٹ کے جج جسٹس شاہد بلال کو سپریم کورٹ کا جج بنانے کی سفارش کی گئی۔
جوڈیشل کمیشن نے تینوں ججز کے ناموں کی منظوری دے دی، جوڈیشل کمیشن نے حتمی منظوری کیلئے معاملہ پارلیمانی کمیٹی کو بھجوا دیا، پارلیمانی کمیٹی کی منظوری کے بعد تینوں ججز کی سپریم کورٹ میں تعیناتی کا اعلان کیا جائے گا۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Close Welcome Bar