National News

اسلام آباد(بگ ڈٰیجٹ)ترکیہ کے وزیر خارجہ آج 2 روزہ دورے پر پاکستان پہنچیں گے

Share this to the Social Media

ترکیہ کے وزیر خارجہ حقان فیدان آج دو روزہ دورے پر پاکستان پہنچیں گے۔
تفصیلات کے مطابق ترک وزیر خارجہ وزیراعظم پاکستان شہباز شریف سے ملاقات کریں گے، اسحاق ڈار کے ساتھ وفود کی سطح پر بھی بات چیت کریں گے۔
ترک وزیر خارجہ قومی اسمبلی کے سپیکر اور چیئرمین سینیٹ سے بھی ملاقات کریں گے۔
ذرائع کے مطابق ترک وزیر خارجہ حقان فیدان کا یہ پہلا دوطرفہ دورہ ہوگا، ملاقاتوں میں اعلیٰ سطح اسٹریٹجک کوآرڈینیشن کونسل اجلاس کی تیاریوں کا جائزہ لیا جائے گا۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Close Welcome Bar