National News Urdu News

راولپنڈی(بگ ڈیجٹ) تھانہ سٹی پولیس کی کاروائی،سٹریٹ کرائم اور موٹر سائیکل چوری کی وارداتوں میں ملوث 02 رکنی گینگ گرفتار

Share this to the Social Media

راولپنڈی( )تھانہ سٹی پولیس کی کاروائی،سٹریٹ کرائم اور موٹر سائیکل چوری کی وارداتوں میں ملوث 02 رکنی گینگ گرفتار،چوری شدہ03 موٹر سائیکل،مسروقہ رقم30ہزار روپے اور اسلحہ برآمد۔تفصیلات کے مطابق تھانہ سٹی پولیس نے کاروائی کرتے ہوئے سٹریٹ کرائم اورموٹرسائیکل چوری کی وارداتوں میں ملوث 02رکنی گینگ کو گرفتار کر لیا،گرفتار ملزمان کی شناخت سراج اور شیراز کے نام سے ہوئی، ملزمان سے چوری شدہ 03موٹرسائیکل،مسروقہ رقم 30ہزار روپے اور اسلحہ برآمد ہوا،ایس پی راول فیصل سلیم کا کہنا تھاکہ گرفتار ملزمان کو ٹھوس شواہد کے ساتھ چالان کر کے قرار واقعی سزا دلوائی جائے گی،شہریوں کی جان و مال پر حملہ کرنے والے قانون کی گرفت سے نہیں بچ سکتے۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Close Welcome Bar