National News Urdu News

راولپنڈی(بگ ڈیجٹ) ایس ایچ او تھانہ واہ کینٹ راجہ عثمان کی زیرنگرانی پولیس ٹیم کی موثر تفتیش

Share this to the Social Media

راولپنڈی( )ایس ایچ او تھانہ واہ کینٹ راجہ عثمان کی زیرنگرانی پولیس ٹیم کی موثر تفتیش، ڈکیت گینگ کے ملزمان سے مسروقہ رقم 04لاکھ 82ہزار روپے برآمد۔تفصیلات کے مطابق واہ کینٹ پولیس نے موثر تفتیش کرتے ہوئے ڈکیت گینگ کے 02ملزمان علی عباس اور اذلان کو گرفتار کرلیا، ڈکیت گینگ سے مسروقہ رقم 04لاکھ 82ہزار روپے برآمدہوئے، ملزمان سے مسروقہ مال کی برآمدگی شناخت پریڈ کے بعد کی گئی، ملزمان سے قبل ازیں 02موٹرسائیکل،موبائل فون اور وارداتوں میں استعمال ہونے والا اسلحہ برآمد ہوا تھا،مال مسروقہ کی برآمدگی پر ایس پی پوٹھوہار ناصر نواز نے واہ کینٹ پولیس کو شاباش دیتے ہوئے کہاکہ ملزمان کو ٹھوس شواہد کے ساتھ چالان کر کے قرار واقعی سزا دلوائی جائے گی،شہریوں کی جان و مال پر حملہ کرنے والے ملزمان قانون کی گرفت سے نہیں بچ سکتے۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Close Welcome Bar