Urdu News

اسلام آباد(بگ ڈیجٹ) پی ٹی آئی نے ملک بھر میں جلسوں کے منصوبے کو حتمی شکل دے دی

Share this to the Social Media

پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی )نے ملک بھر میں جلسوں کے منصوبے کو حتمی شکل دے دی۔

ذرائع کے مطابق 21 اپریل سے باقاعدہ جلسوں کا آغاز کیا جائے گا، پی ٹی آئی سب سے زیادہ جلسے پنجاب میں کرے گی، پنجاب سے جلسوں کی ذمہ داری حماد اظہر کو سونپی گئی ہے، پی ٹی آئی پنجاب بھر میں جلسے کرے گی، تحریک تحفظ آئین پاکستان کے نام سے باقاعدہ تحریک کا آغاز کیا جائے گا،
ذرائع کے مطابق وکلاء کمیونٹی کو بھی تحریک کا حصہ بننے کی دعوت دی جائے گی، کے پی سے علی امین گنڈاپور تحریک کی سربراہی کریں گے، سندھ سے حلیم عادل شیخ جلسوں کی قیادت کریں گے، بانی چئیرمین کی رہائی اور آئین کی مکمل بحالی تک تحریک جاری رہے گی۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Close Welcome Bar