National News

اسلام آباد (بگ ڈیجٹ) پیپلزپارٹی نے یوسف رضا گیلانی کو چیئرمین سینیٹ کیلئے امیدوار نامزد کر دیا

Share this to the Social Media

پاکستان پیپلز پارٹی ( پی پی پی ) کی جانب سے سابق وزیر اعظم یوسف رضا گیلانی کو چیئرمین سینیٹ کے لئے بطور امیدوار نامزد کر دیا گیا۔

تفصیلات کے مطابق پیپلزپارٹی کی جانب سے یوسف رضا گیلانی کو چیئرمین سینیٹ کیلئے اپنا امیدوار نامزد کیا گیا ہے اور اس حوالے سے سینیٹ سیکرٹریٹ نے نوٹیفیکیشن بھی جاری کر دیا ہے۔
یاد رہے کہ سینیٹ سیکریٹریٹ نے چیئرمین اور ڈپٹی چیئرمین سینیٹ کا الیکشن بروقت کرانے کا عندیہ دے رکھا ہے اور ذرائع کے مطابق خیبرپختونخوا اسمبلی میں سینیٹ الیکشن کے التوا سے نو منتخب سینٹرز کا حلف ، چیئرمین اور ڈپٹی چئیرمین سینیٹ کا انتخاب متاثر نہیں ہو گا۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Close Welcome Bar