LOADING

Type to search

اسلام آباد( بگ ڈیجٹ ) اسلامیہ یونیورسٹی بہاولپور کے ایشو پر اس،مادر علمی سے فارغ التحصیل طلبا و طالبات کی تنظیم ایوبین بھی میدان میں آگئی

Share this to the Social Media

 اسلامیہ یونیورسٹی بہاولپور کے ایشو پر اس،مادر علمی سے فارغ التحصیل طلبا و طالبات کی تنظیم ایوبین بھی میدان میں آگئی ۔ ممبران کا کہنا ہے کہ جامعہ اسلامیہ کا تشخص مجروح کرنے اور اسے بدنام کرنے والے تعلیم دشمن ہیں ۔ایسے عناصر کو بے نقاب کرنا ضروری ہے۔
ایوبین کے اجلاس میں حسین احمد مدنی۔ صغیر چوہدری ۔ ریاض تھہیم ۔شازیہ اعجاز۔ ڈاکٹر سعدیہ کمال ۔ فہیم رانا۔ نوید اظہر ۔ ثمینہ چوہدری۔ فرحت فاطمہ۔ شیبا مہر ۔نوید،اکبر چوہدری۔ عمران وسیم۔ فراز ملک۔ صدیق جان نے شرکت کی ۔ اجلاس میں جامعہ اسلامیہ واقعے پر افسوس کا اظہار کیا گیا۔ سینئر ممبر حسین احمد مدنی نے کہا کہ اس سارے معاملے ایوبین کو فوری طور پر متحرک ممبران پر مشتمل ایک کمیٹی تشکیل دینی چاہئیے اور جن عناصر نے یونیورسٹی کے وقار کو،مجروح کیا ہے انکا پتا چلانا چاہئیے ۔ کیونکہ یہ وقت کی اہم ضرورت ہے جبکہ صدیق جان نے کہا کہ اس معاملے پر جن یو ٹیوبرز نے معاملے اچھالا اور یک طرفہ وی لاگ کئیے ان سے ملاقاتیں کی جائیں۔ اور ان سے اپنا موقف بھی بیان کیا جائے ۔ صدیق جان نے کہا کہ وہ رضاکارانہ طور پر اپنی خدمات دینے کے لئے تیار ہیں ۔ ڈاکٹر سعدیہ کمال نے کہا کہ وہ جامعہ اسلامیہ سے فاغ التحصیل ہیں اور انہیں اس پر فخر ہے لیکن یہ ایک بھیانک واقعہ ہے جس سے والدین اپنی بیٹیوں کو یونیورسٹی بھیجنے کے لئے خوب زدہ ہیں انہوں نے کہا،کہ ہمیں والدین کا اعتماد بحال کرنے کے لئے عملی اقدامات کرنے چاہئیں تاکہ وہ اپنی بچیوں کو بلا خوف خطر یونیورسٹی میں تعلیم دلا سکیں ۔ شازیہ اعجاز نے کہا کہ اس ایشو پر اولڈ سٹوڈنٹس کا آگے آنا خوش آئیند ہے اس حوالے جتنے بھی سٹیک ہولڈرز ہیں ان سے ملاقاتیں کی جائیں اور جامعہ کا امیج بحال کرنے کے لئے میڈیا کے ذریعے ایک بھر پور مہم کا آغاز کیا جائے فرحت فاطمہ نے کہا کہ یہ ہزاروں طلبا و طالبات کے مستقبل کا معاملہ ہے ہمیں ہر فورم پر آواز اٹھائی چاہئیے ثمینہ چوہدری اور شیبا مہر نے اس ایشو پر اپنی بھر پور تعاون کی یقین دہانی کروائی ۔ نوید اظہر۔ ریاض تفہیم۔ عمران وسیم۔ نوید اکبر چوہدری۔ فہیم رانا اور فراز ملک نے متفقہ طور تجویز دی کہ فوری طور پر ایک جوائنٹ ایکشن کمیٹی کی تشکیل بہت ضروری ہے ۔ آخر میں اجلاس کے میزبان صدر اسلام آباد کرائم اینڈ کورٹ رپورٹرز ایسوسی ایشن اکرا وسابق فنانس سیکرٹری نیشنل پریس کلب اسلام آباد صغیر چوہدری نے ممبران کی طرف سے تمام تجاویز کی تائید کی اور کہا کہ بہت جلد 9 رکنی کمیٹی تشکیل دی جائے گی۔ انہوں نے کہا کہ اپنی مادر علمی کا تشخص بحال کرنے کے لئے ہر فورم پر جائیں گے۔ اور اس سلسلے میں بہت جلد ایک بھر پور کمپین کا آغاز کیا جائے گا۔ جامعہ اسلامیہ کا دورہ بھی کریں گے جبکہ یونیورسٹی میں سیمینار کا اہتمام بھی کریں گے۔ جس میں مختلف شعبہ زندگی سے تعلق رکھنے والی شخصیات۔ معروف صحافی و اینکر پرسنز اور والدین کو مدعو کیا جائے گا۔

Leave a Comment

Your email address will not be published. Required fields are marked *