LOADING

Type to search

نئی دہلی (بگ ڈیجیٹ) بھارتی فوج اور اپوزیشن لیڈر کے راہول گاندھی کے در میان گرما گرمی

Share this to the Social Media

بھارتی فوج اور کانگریس رہنما راہول گاندھی کے درمیان گرما گرمی دکھائی دے رہی ہے، رہنما کی جانب سے الزام پر بھارتی فوج نے بھی سوشل میڈیا پر جوابی وار کیا ہے۔تفصیلات کے مطابق گزشتہ دنوں لوک سبھا میں حزب اختلاف راہول گاندھی کی جانب سے وزارت دفاع پر الزام عائد کرتے ہوئے کہنا تھا کہ ہلاک فوجی اگنی ویر کی فیملی کو معاوضہ ادا کرنے کے معاملے میں جھوٹ بولا گیا ہے، وزیر دفاع کو معافی مانگنی چاہیے۔

اس پر بھارتی فوج کی جانب سے بھی ردعمل دیا گیا ہے اور جوابی وار کرتے ہوئے اپوزیشن لیڈر سے متعلق پہلی بار باقاعدہ طور پر سوشل میڈیا پر پوسٹ کیا ہے۔بدھ کے روز سوشل میڈیا پر پوسٹ کرتے ہوئے بھارتی فوج کا کہنا تھا کہ اگنی ویر اجے کمار کی فیملی کو معاوضہ ادا کرنے سے متعلق خبر سوشل میڈیا پر وائرل ہے، جس نے ڈیوٹی کے دوران جان گنوائی۔

بھارتی فوج کی جانب کسی بھی سیاستدان کو جواب دیتے ہوئے کہنا تھا کہ ہلاک فوجی کی آخری رسومات اعزاز کے ساتھ ادا کی گئیں، جبکہ ساتھ ہی بھارتی فوج نے اپنے ہی جان گنوانے والے فوجی کی فیملی کو رقم ادا کرنے کے حوالے سے پیسے بھی گنوانا شروع کر دیے۔پوسٹ میں بھارتی فوج نے بتایا کہ ہم نے اگنی ویر کی فیملی کو 98 لاکھ روپے سے زائد کی رقم ادا کی ہے، جبکہ دیگر مراعات بھی دیے جا رہے ہیں جن کی رقم 67 لاکھ روپے بنتی ہے۔

جبکہ پولیس ویریفیکیشن کے بعد آخری اکانٹ سیٹلمنٹ کے طور پر اسے 1 اعشاریہ 65 کروڑ بھارتی روپے ادا کیے جائیں گے۔ بھارتی سیاسی ماہرین کے مطابق راہول گاندھی کے اس الزام کے بعد بھارتی فوج اور ان کے درمیان تعلقات خراب ہونے کا عندیہ بھی ہے۔

Leave a Comment

Your email address will not be published. Required fields are marked *